فرینکفرٹ جرمنی سے خصوصی آمد
خادم دین متین محب العلماء چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف چیئرمین اے جی ایم انٹرنیشنل نے اپنے وفد کے ہمراہ حضرت سلطان باھو رحمتہ اللّہ ٹرسٹ اور تکبیر ٹی وی برمنگھم انگلینڈ کا دورہ کیا آپ ایک روز پہلے فرینکفرٹ جرمنی سے لندن پہنچے حاجی عاصم منیر صاحب اور علامہ رمضان رضا نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا ۔اور مختلف شعبوں کا وزٹ کرایا اس موقع پر صاحبزادہ اعجاز حسین قادری صاحب وائس چیئرمین اے جی ایم انٹرنیشنل محترم بھائی ارشد قدیر برٹن آن ٹرینٹ صابر شہزاد فرام جرمنی حامد علی طارق لندن اظہر اقبال لندن موجود تھے اچوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف نے جگر گوشہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللّہ صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری سروری اور صاحبزادہ پیر ریاض الحسن قادری سروری کی محبتوں اور شفقتوں اور دینی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ھم نے پوری دنیا میں اس مشن کو کامیاب کرنے ساتھ دیا ھے ۔اور ھماری پوری ٹیم انشاء اللّٰہ ھمیشہ ان کا ساتھ دیتی رھے اللّٰہ کریم ﷻ آپ کا سایہ قائم و دائم فرمائے آمین ثم آمین