سادات ہاؤس ویسکرچن، روڈگاؤ-Sadaat House weiskirchen, rodgau
سادات ہاؤس ویسکرچن، روڈگاؤ-Sadaat House weiskirchen, rodgau
انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کی جانب سے گزشتہ شام عظیم الشان محفل ذکر ونعت
میڈیا رپورٹس (راجہ خالد محمود) فرینکفرٹ انجمن غلامان مصطفےٰ صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کی جانب سے گزشتہ شام عظیم الشان محفل ذکر ونعت میں چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف چیئرمین اے جی ایم انٹرنیشنل کی دعوت پر سید صفدر حسین شاہ صاحب صدر اے جی ایم انٹرنیشنل کی رہائش گاہ پر منعقد عظیم الشان روحانی محفل انعقاد کی گئی. جس میں اٹلی سے آۓ ھوۓ مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا. تلاوت قرآن پاک زینت القراء فخرالقراء قاری سیف الرحمن نقشبندی افغانی صاحب سرپرست اعلٰی اے جی ایم انٹرنیشنل اٹلی نے کی نعت رسول مقبول صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم خالد محمود قادری صاحب سید افضال حسین شاہ صاحب سید مجاہد حسین شاہ صاحب اور معروف نعت رانا آصف محمود قادری صاحب صاحب نے پیش کی. اس روح پرور محفل میں فضا نعروں اور درود سلام سے گونجتی رہی. چوھدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف نے کہا ھم اپنے دیرینہ دوستوں کے تشریف لانے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ھم پاکستان کے لئے خصوصی دعا وں کی گذارش کرتے ہیں انہوں نے ھم سب کو چاہیے اپنے اپنے گھروں میں خصوصی دعا وں کا اھتمام کریں اور پاکستان میں بسنے والے بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور دعا کریں کیونکہ ھمارے ملک پاکستان حالات ہر حوالے سے بہت خراب ھو چکے ہیں ھم اپنے ملک کے لئے بہت پریشان ھیں کیوں کہ پاکستان ھماری شناخت ھے پاکستان ھے. تو ھم ھیں. نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ علامہ قاری علی اکبر نقشبندی صاحب سرپرست اعلٰی اے جی ایم انٹرنیشنل ورچیلی اٹلی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا . محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ھے اور انعام یافتہ لوگوں کا ذکر قرآن حدیث سے ثابت کیا اور ان کے ساتھ محبت کرنے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کے لئے اللّٰہ کے انعامات پر روشنی ڈالی. اس موقع سید الطاف حسین شاہ صاحب چوھدری محمد نواز آف پنجن کسانہ مرکزی راہنما اے جی ایم انٹرنیشنل چوھدری راجہ ارشد محمود صاحب چیف آرگنائزر اے جی ایم انٹرنیشنل فرینکفرٹ امتیاز گجر مرکزی رہنما اے جی ایم انٹرنیشنل صدر پی او ایف. چوھدری احسان الٰہی مرکزی راہنما اے جی ایم انٹرنیشنل چوھدری محمد اسلم صاحب قاضی لطیف فنانس سیکرٹری اے جی ایم انٹرنیشنل سید سدا حسین شاہ صاحب سید انتصارحسین شاہ سید غلام مصطفےٰ سید انعام حسین شاہ صاحب فخر اقبال محترم جناب فخر الدین صاحب راجہ محمد اکرام صاحب مرکزی رہنما اے جی ایم انٹرنیشنل کے علاوہ دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی مختصر ملاقات کے بعد محفل ذکر کی گئ علامہ قاری خاور سعید صاحب سرپرست اعلٰی اے جی ایم انٹرنیشنل فرینکفرٹ نے ختم پاک پڑھا. درود سلام پیش کرتے ھوۓ تمام بھائیوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور آخر میں امت مسلمہ اور ملک خداداد پاکستان اور محفل میں آنے والے تمام احباب کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئ. سید صفدر حسین شاہ صاحب کی اہلیہ مرحومہ اور میڈیا انچارج یورپ شہزادہ عالم صاحب کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئ انجمن کے رکن صابر شہزاد صاحب کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئ تمام دوستوں نے انجمن کی طرف سے اسلامک سنٹر ورچیلی اٹلی کے لیئے بھرپور تعاون پیش کیا
سادات ہاؤس ویسکرچن، روڈگاؤ-Sadaat House weiskirchen, rodgau