انجمن غلامان مصطفےٰ ﷺ انٹرنیشنل بریشیا
انجمن غلامان مصطفےٰ ﷺ انٹرنیشنل بریشیا
خادم دین متین چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف
دورہ اٹلی کے موقع پرعظیم الشان تیسری محفل ذکر ونعت انجمن غلامان مصطفےٰ ﷺ انٹرنیشنل بریشیا حاجی محمد یونس کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی
جس کی صدارت مہر محمد انور صدر اے جی ایم انٹرنیشنل بریشیا اٹلی نے کی تلاوت بزرگ ایوارڈ یافتہ نعت خواں حاجی محمد الیاس کی
ہدیہ نعت حاجی محمد الیاس اسامہ جمیل جماعتی عثمان اورنگ زیب امجد حسین قادری حاجی خالد محمود قادری حامد علی طارق (لندن)
مہر محمد شہزاد مہر محمد انور
یورپی ایوارڈ یافتہ معروف نعت خواں جہانزیب مٹھو نے اپنے منفرد انداز میں پیش کی مہمان خصوصی ارشد تنویر کدھر کونسلر کمونے دی بریشیا ملک احمد رضا وحید ڈائریکٹر الماوی ٹرسٹ نے شرکت کی چوہدری اشتیاق ھاشمی کونسلر کمونے دی بریشیا چوہدری بشارت علی ناگریانوالا جہانگیر عنصر گجر
چوہدری ارشد محمود گجر چوہدری وقاص اشرف ملک زاہد زمان میڈیا رپورٹر کے علاوہ دوستوں کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی
بابرکت محفل کی فضا نعروں اور درود سلام سے گونجتی رہی
اس روحانی محفل میں ملک احمد رضا وحید نے چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف
کی خدمات زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے بیان میں کہا۔ حاجی صاحب ماشاء اللّٰہ ساری عشق رسول ﷺ اور محبت رسول ﷺ کا درس دیا ھے۔ ھم ھمیشہ ان کے ساتھ ھیں۔ ارشد تنویر کدھر کونسلر کمونے دی بریشیا نے اپنے خطاب میں کہا۔ ھم اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ھے۔ حاجی صاحب نے ھمیشہ اتحاد امت مسلمہ پر اور ختم نبوت پر کام کیا ھے۔ ھم نوجوان نسل کو یکجا کر نے
کے مل کر کام کریں گے۔
چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف نے اپنے خطاب میں تمام بریشیا میں مقیم تمام اہل محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں تمام دوستوں کی محبتوں کو سلام پیش کرتا ہوں
خصوصی طور پر حاجی محمد یونس صاحب جن وساطت سے آج محفل ھوئی ھے۔
سب دوستوں نے آئندہ مشن پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
اے جی ایم انٹرنیشنل میڈیانیوز بریشیا (راجہ خالد محمود)