چوہدری امتیاز گجر جرمنی - کوٹلی شاہ جہانیہ - AGM انٹرنیشنل - چوہدری افضل اقبال جرمنی
ڈیرہ چوہدری امتیاز گجر آف کوٹلی شاہ جہانیاں(مرکزی رہنما انجمن غلامان مصطفےٰﷺ انٹرنیشنل جرمنی)پر چوہدری ثناء اللہ گجر، چوہدری عطاء اللہ گجر، چوہدری ظفراقبال گجر، چوہدری ناصر اقبال گجر کے ساتھ سرپرست اعلیٰ انجمن غلامان مصطفےٰﷺ انٹرنیشنل گجرات علامہ عصمت اللہ خاں اور میڈیا انچارج مرزا عامر کی خصوصی ملاقات۔انکے والد گرامی چوہدری حاجی محمد صادق مرحوم کی فاتحہ خوانی کی گئی۔انجمن غلامان مصطفےٰﷺ انٹرنیشنل کے یورپ اور پورے پاکستان میں مختلف مقامات پر دینی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔چئیرمین انجمن غلامان مصطفےٰﷺ انٹرنیشنل خادم دین متین چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف کی زیر نگرانی ملتان شریف میں بننے والے جامعہ سعیدیہ کنزالایمان میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ اور طالبات کیلئے نئے جامعہ سعیدیہ کنزالایمان للبنات کی تعمیر کا جلد آغاز کرنے پر خراج تحسین اور جامعہ کی تعمیر و ترقی میں تمام بھائیوں کی یقین دہانی۔اللہ تعالیٰ تمام بھائیوں کادین کیلئے یہ جذبہ قائم ودائم فرمائے۔بڑھ چڑ ھ کر اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔