روڈ گاؤ جرمنی۔
میں محترم جناب احتشام صاحب مرکزی راہنما اے، جی ایم انٹرنیشنل و برادران. آف پرانی پنڈی منڈی بہاؤالدین۔
کی رہائش گاہ پر عظیم الشان افطاری اور محفل ذکر ونعت کی تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں گرد و نواح کے درجنوں نوجوانوں نے شرکت کی۔
محفل میں خادم دین متین محب العلماء چوھدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف چیرمین انجمن غلامان مصطفےٰ ﷺ انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت کی۔
سید بلال صفدر نے تلاوت قرآن پیش کی سید عقیل صفدر سید راحیل صفدر نے خصوصی نعت پیش کی۔
چوھدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف نے مختصر بیان میں رمضان المبارک کی فضیلت اوراہمیت پر بات کی اور نوجوانوں کو اپنے دین کی خدمت اور نماز روزہ کی پابندی کرنے کی تلقین کی ۔ ختم پاک اور تمام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی
تمام بھائیوں نے اس محفل میں شرکت کر کے خوشی کا اظہار کیا۔ دوستوں کی ضیافت افطاری کا وسیع انتظام کیا گیا۔ تمام دوستوں نے مل کر نماز مغرب بھی ادا کی۔
چوھدری احتشام برادران نے تمام بھائیوں کا شکر یہ ادا کیا۔
اے۔جی۔ایم انٹرنیشنل میڈیا یورپ۔(راجہ خالد محمود) ۔