خادم دین متین محب العلماء چوھدری افضال اقبال صاحب آف مراڑیاں شریف چئیرمین اے۔ جی۔ایم انٹرنیشنل نے جامعہ اصحاب صفہ ونیکے تارڑ (حافظ آباد)کا وزٹ کیا۔
سرپرستی کی ذمہ داری سنبھالنے پر پہلی دفعہ جامعہ کے اساتذہ اور مہتمم جامعہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ۔جامعہ میں پہنچنے پر طلباء نے پھولوں کے ساتھ بھرپور انداز میں نعروں کی گونج سے استقبال کیا۔ساتھیوں سمیت نماز ظہر جامعہ مسجد گلشنِ مدینہ میں ادا کی۔ بعدمیں سارے جامعہ کی مکمل طور تفصیل کے ساتھ آگاہی حاصل کی۔ اور طالبات کے کے لیئے ایک وسیع و عریض ہال اور دفتر اور دیگر کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔اس دوران ناظم اعلیٰ جامعہ اصحاب صفہ علامہ مولانا قاری محمد عنین قادری صاحب، مدرسین، طلباء اور علامہ عصمت اللہ خان چشتی مروت اور میڈیا انچارج مرزا عامر صاحب بھی وزٹ میں موجود تھے۔ آخر میں بہت سی دعائوں کے ساتھ الوداع کہا۔ مہتمم جامعہ علامہ قاری عینین قادری