جگر گوشہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللّہ صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری سروری کے مرید خاص کھاریاں کے ممتاز صحافی اور سماجی شخصیت جناب لیاقت علی قادری روڈ ایکسیڈنٹ میں گلیانہ کے قریب موٹر سائیکل کے ایک حادثے میں وفات پا گئے جناب لیاقت علی قادری دربار عالیہ حضرت سلطان باھو رحمۃ اللّٰہ علیہ کے خاص عقیدت رکھتے تھے لیاقت علی قادری تقریبا 30 سال سے سلطان العارفین حضرت سلطان باھو رحمتہ اللّہ علیہ کے مشن کے ساتھ وابستہ تھے اور حضرت صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری زیب سجادہ دربار عالیہ حضرت سلطان باھو کے خاص مریدین میں سے تھے مرحوم بہت اچھے انسان تھے۔ھمیشہ پیار ومحبت سے پیش آتے تھے ۔اور ایک سچے عاشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم تھے اللّٰہ کریم ﷻ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے آمین ثم آمین
تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
منجانب ۔
خادم دین متین چوھدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف چیئرمین اے جی ایم انٹرنیشنل