اے ۔جی۔ایم۔انٹرنیشنل نیوز بریشیا اٹلی ۔محترم جناب امجد حسین قادری بھٹی صاحب جنرل سیکرٹری اے جی ایم انٹر نیشنل بریشیا کی خصوصی دعوت
میڈیا رپورٹس ( راجہ خالد محمود)اے ۔جی۔ایم۔انٹرنیشنل نیوز بریشیا اٹلی ۔محترم جناب امجد حسین قادری بھٹی صاحب جنرل سیکرٹری اے جی ایم انٹر نیشنل بریشیا کی خصوصی دعوت پر خادم دین متین چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف چیرمین اے جی ایم انٹر نیشنل فرینکفرٹ جرمنی سے بریشیا اٹلی امجد حسین قادری صاحب کی شاپ پر تشریف لائے اور اے جی ایم انٹر نیشنل بریشیا اٹلی کی ٹیم کی تنظیم نو کے سلسلے میں دوستوں سے مشاورت کی ۔ اور انجمن کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔آئندہ تنظیم سازی کے اقدامات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ھم عرصہ دراز سے اس عظیم مشن میں حصہ لینے والے ہر بھائی کو اپنے دل میں جگہ دیتے ہیں۔ اور ھمارے انجمن کے بھائی بھی اپنے دل سے محبت کرتے ہیں ۔الحمدوللہ۔ اور کہا ۔ھماری دوستی دشمنی کا ثبوت صرف محبت عشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ھی ھے ۔ چوہدری افضال اقبال نے کہا ۔مجھے بریشیا میں رہنے والے دوستوں نے ھمیشہ بڑے پیار سے نوازا ھے ۔ھم نے یہاں گلی گلی میں محافل ذکر ونعت کیں ھیں ۔مزید کہا ۔ ھم نے بریشیاکےقدم قدم پر اور درودیوار پر نہ مٹنے نقوش چھوڑے ھیں ۔اورآج تک جو بھی ایک قدم اس عظیم مشن کی خاطر ھمارے ساتھ چلا ۔ھم اپنے آپ کو اس کا مقروض سمجھتے ھیں ۔ھمیشہ دن رات اس کے لیے دعاوں کا سلسلہ جاری رکھتے ھیں۔ انھوں نے نئے شامل ھونے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ انشاءاللہ۔ھم تنظیم نو کو بہت جلد مکمل کریں گے ۔تمام معاملات آپ دوستوں کی مشاورت سے کریں گے ۔ اس موقع پر امجد حسین قادری بھٹی صاحب حاجی لیاقت علی صاحب محترم جناب نمبردار اشتیاق ھاشمی صاحب ۔ محترم بھائی نمبردار شمریز ھاشمی صاحب ۔ محترم بھائی نمبر دار توصیف ھاشمی صاحب اور چوہدری حسنین رضا آ ف مراڑیاں شریف شریک ہوئے