پاک دارالامان ڈیٹسن باخ کے زیر اہتمام عید الفطر کی نماز ترکی جامع مسجد ڈیٹسن باخ میں ادا کی گئی۔
علامہ قاری شوکت حسین اعوان نے نماز عید الفطر پڑھائی۔
ڈیٹسن باخ کے ملحقہ علاقوں اور دور دراز سے لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
انجمن غلامان مصطفےٰ ﷺ انٹرنیشنل جرمنی کے تمام بھائیوں نے چوھدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف اور سید صفدر حسین شاہ صاحب اور سید حامد شاہ صاحب چوھدری امتیاز احمد گجر چوھدری احسان الہی چوھدری آصف کامران گوندل چوھدری محمد نواز پنجن کسانہ اور دیگر احباب کے ساتھ نماز ادا کی اور دوستوں سے گلے مل کر ایک دوسرے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی
اے جی ایم انٹرنیشنل میڈیا۔ راجہ خالد محمود۔