پاک دارالامان ڈیٹسن باخ فرینکفرٹ جرمنی۔ 16.03.2026
پاک دارالامان ڈیٹسن باخ فرینکفرٹ جرمنی۔ 16.03.2026
انجمن غلامان مصطفےٰ ﷺ انٹرنیشنل جرمنی
کے زیر اہتمام سالانہ ختم پاک گرینڈ افطاری کی تقریب بسلسلۂ ختم پاک اہلیہ سید صفدر حسین شاہ صاحب پاک دارالامان ڈیٹسن باخ جرمنی میں زیر سرپرستی۔ خادم دین متین چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف چیرمین اے، جی۔ ایم انٹرنیشنل زیر صدارت سید صفدر حسین شاہ صاحب صدر اے جی ایم انٹرنیشنل خصوصی خطاب۔ علامہ قاری شوکت حسین اعوان فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور منعقد کی گئی معروف نعت خواں محترم جناب محمد افضل قادری صاحب محترم جناب رانا آصف محمود قادری صاحب محترم ندیم حسین صاحب سید علی حسین سید عدیل صفدر اور دیگر نے اپنی حاضری پیش کی ڈیٹسن باخ اوفن باخ فرینکفرٹ اور گردونواح سے سینکڑوں کاروباری سیاسی سماجی کے علاوہ سیکورٹی آفیسرز افراد نے بھرپور شرکت کی نماز مغرب اور افطاری کے بعد مختصر وقفہ ھوا۔ نماز عشاء اور نماز تراویح کے بعد مختصر وقفہ اور چائے کا بندوبست موجود تھا۔ صلوٰۃ تسبیح کے بعد محفل ذکر ونعت کے موقع پر محفل مکمل طور روحانی اجتماع شب قدر کی ساعتوں میں ڈھل گئی۔ اور نہایت گریہ زاری ندامت اور عاجزی الله کریم کے حضور اپنے آپ کو پیش کرکے گڑگڑا کر دعاوں کا سلسلہ رات کے پچھلے پہر تک جاری رھا